اللہ آپ کی زبان مبارک کرے، وزارت عظمیٰ سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا جواب

 
0
359

 

 

لاہور،دسمبر21(ٹی این ایس) :وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دن اور رات کو ایک کر کے عوام کی خدمت کررہے ہیں ،ترقیاتی کاموں کے لئے ایک روپے بھی قرض نہیں لیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبے میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ پشاور میں میٹرو بنانے پر خیبر پختونخواہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب میں میٹروبس بنانے کے لیے کسی سے کوئی قرض نہیں کیا۔ہم نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں،70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاق کے صوبے پنجاب مکمل کر رہا ہے۔ کسی سے ایک دھیلہ نہیں لیا منصوبے اپنی جیب سے مکمل کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھ پر الزام عائد کرنے والی چینی کمپنی کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ تقریب میں موجود ایک صحافی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے سوال کیا کہ کیا آپ وزارت عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے اگلے اٴْمیدوار ہیں جس پر وزیرا علیٰ پنجاب نے جواب دیا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔