معلوم نہیں بھارت پاکستان سے کھیلنے میں کیوں گبھراتا ہے، ریاض پیر زادہ 

 
0
394

اسلام آباد، دسمبر 22 (ٹی این ایس):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ویٹو پاور کی خواہش رکھنے والا بھارت پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلتے شرماتا ہے, ہم بھارت سے کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں معلوم نہیں وہ پاکستان سے کھیلنے میں کیوں گبھراتا ہے، پی ایس بی کے ایگزیکٹو بورڈ نے پہلی سرکاری سپورٹس یونیورسٹی کے قیام، پاکستان سپورٹس بورڈ کیلئے مختص بجٹ کے اخراجات، انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے کیش انعامات میں اضافے سمیت ملازمین کے بچوں کو سپورٹس بورڈ میں نوکریاں دینے کی منظوری دیدی ہے۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پی ایس بی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض پیر زادہ نے کہاکہ پاکستان سپؤرٹس بورڈ کے حالات اب پہلے جیسے نہیں، قائد اعظم گیمز کی تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں، ہم ایک ایک پائی کا حساب پارلیمنٹ سمیت سب کو دینے کو تیار ہیں جبکہ پی ایس بی ملازمین کے بچوں کو روزگار
سپورٹس بورڈ میں دینگے، انہوں نے بتایا کہ پی ایس بی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلا س میں پہلی سپؤرٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے منظوری دیدی گئی ہے، سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے چین کے اسکالر سے بات چیت جاری ہے،انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے کیش انعامات میں اضافہ کر دیا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انڈیا کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن دنیا کے لئے تو بڑی ہو گی ہمارے لئے کچھ نہیں, بھارت شرمائے نہ میدان میں آئے، کرکٹ میں کوچ مکی آرتھر نے کام کیا اور کرکٹ ٹیم کو کہاں سے کہاں لے گئے، بھارت ہم پر بم مارتا ہے ہم پھر بھی ہم کھیلنا چاہتے ہیں۔