فیصل آباد، 5منشیات فروشوں سے 5کلو چرس ،45لیٹر شراب برآمد 

 
0
3837

فیصل آباد، دسمبر 22 (ٹی این ایس):تھانہ باہلک پولیس نے چھاپہ مارکر5منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5کلو چرس 45لیٹر شراب برآمد کرلی ،ملزمان کے خلاف کے مقدمات درج کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی اوفیصل آباد کی ہدایات پر شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھاانہ باہلک میاں اصغر علی نے گزشتہ روز منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5کلو چرس 45لیٹر شراب برآمد کرکے 5ملزمان غلام شبیر،قاسم علی،طارق محمود ،امتیاز اور عمران نامی کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کرلے گے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھاانہ باہلک میاں اصغر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ۔جن کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔انہوں نے آپریشن میں شامل پولیس اہلکارو ں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اگر عوام پولیس کے ساتھ اپنا تعاون جارے رکھے تو علاقہ سے جراء پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔