کم سن نعت خواں کو دوستوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی 

 
0
533


فیصل آباد، دسمبر 22 (ٹی این ایس):کم سن نعت خواں کو دوستوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی بچے کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال ریفر کردیا گیا پولیس آگ لگانے والے ایک بچے کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر195گ ب کے محمد ادریس کاگیارہ سالہ نذر ولد گاؤں میں ایک محفل میلاد سے نعت خوانی کے بعد گھر واپس آرہا تھاکہ ہم عمر دوستوں گیارہ سالہ رفاقت ولد حشمت اور اسکے ساتھی نے اس سے پیسے چھینے اور بعد میں مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسکے نتیجہ میں نذر جھلس گیا جسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد داخل کرودیا گیاہے ۔

پولیس نے واقعہ کے بعد کم سن 11سالہ ملزم رفاقت کو گرفتار کرلیاایس ایچ او شعیب شیخ کے مطابق بچے پیٹرول سے کھیل رہے تھے کہ نذر کو آگ لگ گئی تاہم مضروف بچے کے اہلیخانہ کہ طرف سے درخواست موصول نہیں ہوئی درخواست ملنے پر کاروائی کی جائے گی جھلسنے والے نذر کو الائیڈ ہسپتال داخل کرودیا گیاہے۔