حکومت نے آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے ‘ شہباز شریف

 
0
357

لاہور دسمبر 22(ٹی این ایس)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں، ملکی تاریخ میں آزاد کشمیر کیلئے کئے گئے اقدامات کی مثال نہیں ملتی، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کو تعمیر و ترقی کا شاہکار بنایا اور عوامی خدمت کیلئے نئے ریکارڈ قائم کئے۔

جمعہ کو شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی، ملاقات میں آزاد کشمیر کے وزراء اور ارکان اسمبلی میں شامل تھے ،

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں، ملکی تاریخ میں آزاد کشمیر کیلئے کئے گئے اقدامات کی مثال نہیں ملتی، ہم سب نے مل کر ترقی کے سفر کو طے کرنا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ شہباز شریف نے عوامی کے لئے نئے ریکارڈ قائم کئے، شہباز شریف نے پنجاب کو تعمیر و ترقی کا شاہکار بنایا۔