مغربی بائی پاس پر فائرنگ, چارا فراد زخمی 

 
0
561

کوئٹہ،دسمبر 22 (ٹی این ایس):کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چارا فراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر ناخیل آباد کے مقام پر موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے مچھ جانے والی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار افراد حبیب اللہ ،عبدالحسین ،سید مبارک ،یونس زخمی ہوگئے زخمی ہونیوالوں کا تعلق ہزارہ برادری سے ہیں واقع کے بعد مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاری ہے واقع کے بعد پولیس ،ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے۔