زمین کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ سے زخمی ہوا شخص دم توڑ بیٹھا

 
0
393

سنجاوی،دسمبر 22 (ٹی این ایس):زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص چل بسا۔گذشتہ روز سنجاوی کے یونین کونسل پوئی شریف میں زمین کے تنازع پر دُمڑ اورسید پیچی قبائل کے درمیان تصادم ہوا۔ جس میں مولوی باز محمد شدید زخمی ہوا جوکہ کوئٹہ میں زیر علاج تھا ۔تاہم زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے سول ہسپتال کوئٹہ میں چل بسا۔قبائلی تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے مولوی باز محمد اور سلطان محمد دونوں سکے بھائی ہیں۔مولوی باز محمد کو آبائی قبرستان کلی پوئی شریف میں سپردخاک کردیا گیا۔