عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے جس وسیع پیمانے پر کام کیا اس کی مثال ماضی کے ادوار میں نہیں ملتی ، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی کا دعویٰ

 
0
480

کوئٹہ،دسمبر 22 (ٹی این ایس):ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی ،سردار عزیز محمد عمرانی،وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ، میر محمد اکبر جتک ، میر طریل جتک، میر عبدالوہاب عمرانی ودیگر نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے جس وسیع پیمانے پر کام کیا ہے اس کی مثال ماضی کے ادوار میں نہیں ملتی ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ایک نفیس انسان ہیں ، جو صوبے کے عوام کے لئے ایک درد رکھتے ہیں ، انہوں نے تعلیم ، صحت ، مواصلات ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، ڈیمز کی تعمیر اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ماضی سے بڑھ کر کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع خضدار میں خطیر رقم سے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام جاری ہے ، جس میں اجتماعی کاموں کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے ۔عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام میں شعور و آگاہی بیدار ہوچکی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ نعرہ بازی اور ہمیشہ ضد کی سیاست کی پیروی کرنے والے ان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے ہیں اور نہ ہی وہ عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ خضدار سمیت دیگر اضلاع سے عوام بڑی تعداد میں ترقی پسندسیاسی رہنماؤں کی قیادت میں گوشہ عافیت محسوس کررہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ترقی پسند سیاسی قومی رہنماء ہیں جنہوں نے مختصر مدت میں بلوچستاکے عوام کے لئے کافی حد تک کام کیا ہے اور مستقبل و قریب میں بھی وہ عوامی خدمت صوبے کی تعمیر و
ترقی کے لئے اپنی خدمات اسی طرح جاری و ساری رکھیں گے ۔ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ ہم نے جب بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا پروگرام جاری کیا اس میں بلاتفریق خدمت کو ہمیشہ ملحوظ خاطررکھا اور بلارنگ و نسل عوام کی خدمت کی ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی توانائیاں صرف کی ، آئندہ بھی ہم اسی مشن پر کاربند رہیں گے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔