فرائض کی انجام دہی میں غفلت ، پولیس تھانہ خروٹ آباد کا ایس ایچ او معطل 

 
0
552

کوئٹہ ،دسمبر 22 (ٹی این ایس):ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ نصیب اللہ خان نے فرائض میں غفلت برتنے پر پولیس تھانہ خروٹ آباد کے ایس ایچ او کو معطل کردیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نصیب اللہ خان نے ماتحت عملے کیساتھ بدتمیزی اور فرائض میں
غفلت برتنے پر ایس ایچ او پولیس تھانہ خروٹ آبا د سب انسپکٹر مٹھا خان کو معطل کرکے شہید فیاض احمد سنبل پولیس لائن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی واضح رہے کہ گزشتہ روز ایس ایچ او خروٹ آباد تھانہ اور کانسٹیبل کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا تھا ۔