حکومتی خزانے میں خورد بردپر چین میں 8000 سے زائد افراد کو سزا

 
0
531

بیجنگ دسمبر 24(ٹی این ایس)چین میں رواں برس کے دوران سرکاری خزانے کے ساتھ ہیرا پھیری کرنے والے 8123 افراد کو مختلف المیعاد سزائیں سنائی گئیں،چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق رواں برس کے دوران سرکاری خزانے کے ساتھ ہیرا پھیری کرنے والے 8123 افراد کو مختلف المیعاد سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ان افراد کو سزائیں حکومتی چھان بین کے بعد مختلف عدالتوں نے سنائی ہیں۔ سزا پانے والوں نے سماجی بھلائی کے لیے مختص فنڈ میں خرد برد کرنے کی کوشش کی تھی۔ چینی نیوز ایجنسی نے ان آٹھ ہزار سے زائد سزا پانے والوں کے بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔