وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا فرنٹئیر کور کے جام شہادت نوش کرنے والے تین سپاہیوں کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ

 
0
370

اسلام آباد دسمبر 24(ٹی این ایس) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے فرنٹئیر کور کے جام شہادت نوش کرنے والے تین سپاہیوں کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم کودہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہادت پانے والے جوانوں پر فخر ہے شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ، پاکستان کو انشاء اللہ امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔