ایران پاکستان کی منزل اور دوست دشمن ایک ہیں۔ایازصادق ایرانی پارلیمانی وفد سے ملاقات

 
0
510

اسلام آباد ،دسمبر25(ٹی این ایس): قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی منزل اور دوست دشمن ایک ہیں۔اسلام آباد میں ایرانی سپیکر علی ارد شیر لاریجانی کی قیادت میں ایرانی پارلیمانی وفد نے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں خطے کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ دونوں اقوام مشترکہ مذہب ، تاریخ اور ثقافت کے اٹوٹ رشتوں میں بندھی ہیں اور ان کی منزل، دوست اور دشمن ایک ہیں، پاک ایران قریبی تعلقات خطے میں امن، سیکورٹی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں، دونوں ممالک کے مابین سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون میں اضافہ ضروری ہے، چیلنجوں سے نبردآزماہونے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

ایرانی سپیکر نے کہا کہ ایران پاکستان کو بھائی سمجھتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، اسلام آباد میں 6 ملکی سپیکر کانفرنس دہشت گردی کے چیلنج کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ علی لاریجانی نے سپیکر ایاز صادق کو اگلے سال تہران میں او آئی سی پارلیمانی یونین میں شر کت کی دعوت بھی دی۔