چوہدری نثار اور نواز شریف کے راستے جدا ہونے کی وجہ آشکار

 
0
437

لاہور ،دسمبر25(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے درمیان اختلافات بے حد شدت اختیار کر گئے ہیں ۔زرائع کے مطابق چوہدری نثار کی جانب سے عدلیہ مخالف مہم کا حصہ نہ بننے کے اعلان کے بعد نواز شریف نے اپنے ساتھی سے راہیں جدا کرنے کا سوچ کا لیا ہے ۔نواز شریف نے راہیں جدا کرنے پر اپنا موقف اپنایا ہے کہ چوہدری نثار کے بیانات برداہشت سے باہر ہو رہے ہیں اور انہوں نے نواز شریف کے بیانات کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے ۔

نواز شریف نے چوہدری نثار کو آخری پیغام بھیجتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ جو رہنماء عدلیہ مخالف مہم کا حصہ نہیں بنے گا پارٹی میں اس کے لئے مزید کوئی جگہ نہیں ہو گی ۔چوہدری نثار پارٹی قائدین کی تذلیل کر رہے ہیں اس سے بہتر ہے کہ ہم راہیں جد ا کر لیں ۔