وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم کے انسداد، تعلیمی اداروں و اہم مقامات کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے جامع پلان از سر نور تشکیل 

 
0
493

اسلام آباد،دسمبر 26 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آ باد ڈاکٹر سلطان اعظم تیمو ری کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس ایس پی آ پر یشز سا جد کیا نی نے وفا قی دارالحکو مت میں کا ر و مو ٹر سائیکل چوری ، پر س چھیننے اور چوری جیسے جر ائم کے انسداد ، کسی بھی وقوعہ کے سر زد ہو نے پر بر وقت اپر وچ کر نے ، تعلیمی اداروں ، اہم مقاما ت کی سیکور ٹی کو فول پر وف بنا نے کے لیے ازسر نو جا مع سیکور ٹی پلا ن تشکیل دیتے ہوئے اس حوالے سے 44گا ڑ یا ں مختص کی ہیں جوہر 45منٹ کے بعد اپنا ڈیو ٹی پو ائنٹ تبدیل کر یں گی ، شہر میں ہر وقت پولیس گاڑیاں اور نفری موجود رہے گی۔

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز سیف سٹی سینٹر پرایس ایس پی آ پر یشنزساجد کیا نی نے وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی کے لئے بنائے گے نئے پلا ن پر بر یفنگ دی ، اسی مو قع پر ایڈ یشنل ایس پی اسلام آ باد حسام بن اقبال ، ایس پی سٹی زبیر شیخ ، ایس پی رورل ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر ، ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیا زی ، ایس پی صدر عامر خا ن نیا زی ، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ، محر رران نے شرکت کی ، اس مو قع پر ایس ایس پی اسلام آ باد نے بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ آئی جی اسلام آ باد ڈاکٹر سلطان اعظم تیمو ری کی خصوصی ہد ا یا ت پروفا قی دارالحکو مت میں کا رو مو ٹر سائیکل چوری جیسے جر ائم کے انسداد ، کسی بھی وقوعہ کے سر زد ہو نے پر بر وقت اپر وچ کر نے ، تعلیمی اداروں ، اہم مقاما ت کی سیکور ٹی کو فول پر وف بنا نے کے لیے ایک جا مع او ر ازسر نو سیکور ٹی پلا ن تشکیل دے دیا ہے۔

انہو ں نے بتایا کہ 44گا ڑ یا ں مختص کر دی گئیں ہیں جوہر 45منٹ کے بعد اپنا ڈیو ٹی پو ائنٹ تبدیل کر یں گی ، شہر میں ہر وقت پولیس گاڑیاں اور نفری موجود رہے گی، کسی بھی وقوعہ کی صورت میں یہ گا ڑ یا ں اور ان پر ما مو ر عملہ جا ئے وقوعہ پر بر وقت پہنچیں گی اوراس علا قے کو کارڈن کر یں گی تما م تر ضر وری اقداما ت کر تے ہو ئے وہا ں سے معلو ما ت اکھٹی کر یں گی ، ان گا ڑ یو ں میں دو رجسٹر بھی رکھے جا ئیں گے جس میں ایک رجسٹر میں ایس پی ، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ڈیو ٹی کی چیکنگ کے بعد اندراج کر یں گے جبکہ دوسرے رجسٹر میں روز مر ہ رونما ہو نے والے واقعات کا اندراج ہو گا ، انہو ں نے بتا یا کہ یہ پولیس ٹیمیں تعلیمی اداروں کے آ غاز اور اختتا م کے اوقات میں اپنی پوزیشن وہا ں رکھیں گی علا وہ ازیں ، اہم عمارتوں،میڈیا ہاوسز اورتجا رتی مراکز سمیت دیگر اہم مقامات اور شا ہر اہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سا تھ ساتھ سرپرائز چیکنگ بھی کریں گی ، کسی بھی نا خو شگو ار واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی متعلقہ ایر یا کی تما م گا ڑ یا ں متعلقہ پو ائنٹ پر رپو ر ٹ کر یں گی اور مو قع پر مو جو د سینئر افسران کے حکم کے مطا بق ڈیو ٹی سرانجام دی جائے گی ، شہر میں ہونے والے معمول کے واقعات کو بھی رپورٹ کرینگے اور ان کی کار کردگی کو چانچنے کے لئے متعلقہ ایس پی باقاعدگی سے چیکنگ کرے گا، تما م ہا لٹنگ پو ائنٹس پر مامو ر گا ڑ یا ں کی رپو رٹ چیک کی جا ئے گی اوراچھی کا رکر دگی دکھا نے والو ں کو کو انعاما ت سے نو ازا جا ئے گا ، انہو ں نے کہا ہے کہ اسلام آ باد پولیس شہر یو ں کے تحفظ کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا رہی ہے، انہو ں نے تما م افسران کو ہد ا یا ت کیں کہ جر ائم کے انسداد کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ۔