بے نظیر ائیر پورٹ پر شدید ہنگامہ آرائی ،ائیر پورٹ سکیورٹی کا مسافروں پر تشدد

 
0
401

کراچی ،دسمبر27(ٹی این ایس):بے نظیر ائیر پورٹ پر نجی ائیر لائن کی پرواز میں16گھنٹے تاخیر کے باعث مسافر آپے سے باہر ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق اس فلائیٹ کے مسافروں نے بے نظیر ائیر پورٹ پر شدید ہنگامہ آرائی کی ،جب ائیر پورٹ سکیورٹی انتظامیہ حرکت میں آئی تو اس نے مسافروں پر تشدد شروع کر دیا جس کی وجہ سے2مسافربے ہوش گئے ۔ ائیر پورٹ عملے کی جانب سے زخمی افراد کو طبعی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔مسافروں کا کہنا تھا کہ نجی ائیر لائن کو ابو ظہبی کے لئے روانہ ہونا تھا لیکن اس فلائیٹ کے تاخیر کی وجہ سے ہمیں ساری رات سردی میں بیٹھنا پڑا اور فلائیٹ کے تاخیر ہونے کی وجہ بھی ہمیں نہیں بتائی گئی جس کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔