تحریک انصاف ، انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع

 
0
324

اسلام آباد ،دسمبر27(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہونا تھی تاہم ممبران کی غیر موجودگی کے باعث کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے اعظم سواتی نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروادی ہیں، جمع کرائی گئی تفصیلات میں امیدواروں کی تفصیلات، نتائج، پینل اور کاغذات نامزدگی شامل ہیں۔