احساس پروگرام کا ایجنڈا خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام پر مبنی، ہر نئی سرکاری ہائوسنگ سکیم میں ان کے لیے گھر کی مشترکہ ملکیت یقینی بنانے بارے پالیسی تیار کی جائے گی

 
0
341

اسلام آباد ستمبر 14 (ٹی این ایس): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ہر نئی سرکاری ہائوسنگ سکیم میں خواتین کے لیے گھر کی مشترکہ ملکیت یقینی بنانیبارے پالیسی تیار کی جائے گی،احساس پروگرام کا پورا ایجنڈا ہی خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام پر مبنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کا پورا ایجنڈا ہی خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام پر مبنی ہے، 60 لاکھ خواتین احساس اقدام کے ’’کفالت پروگرام ‘‘ سے استفادہ کریں گی اور پروگرام کے تحت تعلیمی وظائف اور وائوچرز میں 50 فیصد سے زائد حصہ خواتین کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ’’صحت انصاف کارڈ‘‘ کے تحت خواتین کی صحت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور نہ صرف صحت بلکہ تعلیم او روزگار میں بھی انہیں ترجیح بنایا گیا ہے کیونکہ ماضی میں روزگاراور معاشی اختیار میں نادار خواتین کی شمولیت میں انتہائیمشکلات تھیں، اس سلسلے میں درجہ بندی کا اقدام صرف خواتین کے لئے اٹھایاگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیبر سٹڈی گروپ کے ذریعے حکومت دیہی خواتین کی خدمات کے اعتراف کے لییمواقع تلاش کرے گی اور مساوی اجرت کے تعین اورگھریلوکام سے متعلق قانون سازی کی راہ ہموار کی جائے گی ۔