کراچی پولیس کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،5ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد

 
0
312

 

کراچی دسمبر 27(ٹی این ایس)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش شکیل احمد کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم علاقے میں منشیات فروشی کا کاروبار کرتا تھا، جبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ڈاکس پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان کی شناخت امیر حسین،حمزہ اور گٹکا فروش ابراہیم کے ناموں سے کی گئی،ملزمان کے قبضے سے منشیات اور بھاری تعداد میں مضرصحت گٹکا بھی برآمد کرلیا،جبکہ شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش جان محمد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے در جنوں ہیروئن کی پٹیاں اور چرس برآمد کی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا