جنرل کونسل کا اجلاس 14جنوری کو پشاور اور صوبائی سطح پر غلبہ اسلام کانفرنس یکم اپریل کو ہو گی، جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ میں فیصلہ

 
0
608

پشاورِِِِ،دسمبر 27 (ٹی این ایس): صوبائی سطح پر غلبہ اسلام کانفرنس یکم اپریل کو ہو گی، جنرل کونسل کا اجلاس 14جنوری کو پشاور میں طلب کرلیا گیا، صوبائی مجلس عاملہ کے ارکان 20جنوری سے صوبہ بھر کے اضلاع کا دورہ کرینگے، جمعیت علماء اسلام نے آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی سفارشارت پر کام 90فیصد مکمل کرلیا، جائزہ رپورٹ بھی مرکزی اور صوبائی جماعت کو پیش کر دی گئی۔یہ فیصلے جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کئے گئے ، جو مجلس عمل کے اجلاس اور ظہرانے کے بعد صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جسمیں ارکان مجلس عاملہ مولانا عطاء الحق درویش، مولانا شجا ع الملک، مفتی کفایت اللہ، مولانا رفیع اللہ قاسمی، مولانا عین الدین شاکر،حاجی اسحاق زاہد، عبدالجلیل جان، مولانا عزیز احمد نے شرکت کی اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں ، جنرل کونسل کا اجلاس، غلبہ اسلام کانفرنس کے انعقاد اور صوبائی مجلس عاملہ کے صوبہ بھر کے اضلاع کے دورہ کے بارے میں غور وغوض کیا گیا ، اجلاس کے فیصلے کے مطابق غلبہ اسلام کانفرنس 25مارچ کے بجائے یکم اپریل بروز اتوار پشاور میں ہو گی، جبکہ صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس 14جنوری بروز اتوار کو طلب کرلیا گیا، اجلاس کے فیصلے کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی مجلس عاملہ کے ارکان پر مشتمل 4رکنی کمیٹی 20جنوری سے27جنوری تک وسطی اضلاع، جنوبی اضلاع، ملاکنڈ ڈویژن، ہزارہ ڈویژن کا دورہ کریگی، اجلاس میں امیدوارں کے ناموں کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی، جائزہ کمیٹی نے 99صوبائی اور 47قومی اسمبلی کی نشستوں کا مرحلہ وار جائزہ رپورٹ تیار کرکے مرکز اور صوبائی جماعت کو پیش کر دی گئی جس کی روشنی میں آئندہ عام انتخابات میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کے حوالی سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔