چارسدہ میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق

 
0
530

پشاورِِِِ،دسمبر 27 (ٹی این ایس):چارسدہ کے علاقے تنگی میں ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔چاروں افراد آپس میں دوست تھے۔چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقے شبقدرباڈی کورونہ میں کار اورچنگ چی رکشے میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ،ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد دوست تھے،جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کردی گئیں۔