خیبر پختونخواہ کے عوام محب الوطن ہے۔پشتون قوم کے ساتھ کسی صورت زیادتی برداشت نہیں کی جائیں گی۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین وسیم آفتاب

 
0
698

پشاور،اپریل 09(ٹی این ایس )پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین وسیم آفتاب اور مرکزی نیشنل کے ممبر آفاق جمال نے پاک سرزمین پارٹی کے صوبائی صدر حاجی امتیاز اسد تنونی کے دعوت پر پشاور کا دورہ کیا۔اور پشاور کے علاقے سربند میں ایک عزیم جلسے سے خطاب بھی کیا۔جلسہ گاہ میں پی ایس پی کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین،ڈسٹرک آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدران اور کارکنوں کے کثیر تعداد کے علاوہ عوام کی بڑی تعدادنے بارش ہونے کے باجود اپنے محسن کا استقبال کیا۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین وسیم آفتاب اور مرکزی نیشنل کے ممبر آفاق جمال نے بارش کے باجود اپنا تقریر جاری رکھی۔جس کو جلسہ گا ہ میں موجود عوام نے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی قائدین اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔جلسہ سے تقریر کرتے ہوئے مرکزی وائس چیئرمین وسیم آفتاب نے شدید بارش کے باوجود پشاور کے خطرناک اور حساس علاقے میں ایک کامیاب تاریخی جلسہ منعقد کرانے پر صوبائی صدر حاجی امتیاز اسد تنولی،دیر کے آرگنائز رعنایت اللہ خان ،صوبائی آرگنائزر کمیٹی کے اراکین اور عوام کا شکریا ادا کیا۔ اور کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے قائدین ملک کے خطرناک اور کونے کونے علاقوں میں جائیگی۔ اور اپنے لیڈر کا پیغام عوام تک پہنچائنگے۔پاک سرزمین پارٹی کا منشور پاکستان کے گھر گھر تک پہنچ چکاہیں۔اور اللہ پاک کے فضل سے عوام کی ایک بڑی تعداد  روز بروز پاک سرزمین میں شامل ہو رہے ہیں۔مصطفے کمال کراچی کا نہیں پورے پاکستان کا لیڈر ہیں۔جب سے پاک سرزمین پارٹی وجود میں آئی ہے۔ابھی تک ہمارے لیڈر اور پاک سرزمین پارٹی کے اراکین نے کسی کو گالی نہیں دیں ہے۔ہم قتل و غیرت دہشت گردی  اور نفرت سے نہیں بلکہ پیار محبت،بھائی چارے اور اچھے اخلاق سے پارٹی کوکا پیغام عوام تک پہچائیگے۔آج بھی  ایم این اے اورایم پی اے کے علاوہ متحدہ قومی مومنٹ کے اراکین کی بڑی تعداد شامل ہوئی ہیں۔ مہاجروں کے نام پر سیاست کرنے والوں کا وقت گزر چکاہیں۔ہمیں پورے پاکستان کے لوگوں کے بنیادی حقوق کے لئے جدوجہد کرنی ہوگی۔انشاء اللہ آنے والا دور پاک سرزمین پارٹی کا ہیں۔ان پانچ سال دور حکومت میں تحریک انصاف نے عوام کو بروزگاری اور کرپشن کے علاہ کچھ نہیں دیا ہے  ۔انھوں نے کہا کے  خبیر پختو نخواہ کے عوام اب جاگ چکی ہیں،دہشتگردی، انتہاپسندی اور بروزگاری سے  پشاور اور فاٹا کے عوام تنگ آ جکے ہیں

آج پشاور کا حال دیکھ کر دل خون کے آنسو روہاہے۔ پشتون قوم کے ساتھ کسی صورت زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔خیبر پختونخواہ کی عوام محب الوطن ہے،خیبر پختونخواہ کے عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،پشار کے عوام کے لیے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چئیرمین مصطفے کمال اور مرکزی صدر اینس قائم خانی کی طرف سے محبت بھراپیغام لایا ہوں۔