پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنان کو پولیس تشدد سے قتل کیا جارہا ہے عدلیہ نوٹس لے ،ٹسجنگل کا بھی کوئی قانون ہوتا ہے مگر سندھ میں وہ بھی نہیں ، عارف علوی، حلیم عادل شیخ

 
0
309

کراچی ،دسمبر 28 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جنگل کا بھی کوئی قانون ہوتا ہے لیکن سندھ میں قانون نام کی کوئی شے نہیں ہے پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنان کو پولیس تشدد سے قتل کیا جارہا ہے عدلیہ نوٹس لے۔ ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، حلیم عادل شیخ اور زید ٹالپر نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما زید ٹالپر کے ملازم جو خود بھی پی ٹی آئی کا کارکن تھا کو پولیس تشدد سے ہلاک کیا گیا ہے دیہی سندھ میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو انتقامی کاررائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ہمارے کارکنان پر انسداد دہشت گردی کے جھوٹے مقدمے قائم کئے جارہے ہیں یہ سراسر پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی سازش ہے حکمرانوں کو اس میں ناکامی ہوگی انہوں نے کہا کہ پولیس حکومتی سرپرستی میں ہمارے کارکنان و رہنماؤں کو ہراساں کرنا بند کرے۔
پی ٹی آئی عمر کوٹ کے رہنما زید ٹالپر نے اس موقع پر کہا کہ سندھ میں پانی کے بڑھتے ہوئے مسائل پر آواز بلند کرنا جرم بن گیا ہے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد سے میرے اوپر جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں مجھے دہشتگردی کے مقدمے میں پھنسانے کی کوششیں کی جارہی ہیں حکمران جان لیں کہ ایسے ہتھکنڈے ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتے۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے بھی پولیس کے ہتھکنڈوں اورجھوٹے مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عدلیہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔