پاکستان رینجرز(سندھ)کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،8ملزمان کو گرفتار کرلئے

 
0
316

کراچی ،دسمبر 28 (ٹی این ایس):پاکستان رینجرز(سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے8ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ، لیاری گینگ وار، اسٹریٹ کرائمز، جرائم پیشہ اور دیگر افراد شامل ہیں۔ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جنید کو گرفتار کیاجس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (لندن)سے ہے ۔
ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ عیدگاہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان محمد راحیل عرف منا، مرتضی خان عرف احسان اور عبد الرحمان عرف مانی کو گرفتار کیاجن کا تعلق لیاری گینگ وارسے ہے۔ملزمان ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جمشید کوارٹر اور گڈاپ ٹاؤن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان محمد سلیمان اور اکاش مسیح کو گرفتارکیا۔ملزمان ڈکیتیوں سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملو ث ہیں۔ٹول پلازہ کے علاقے میں رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم محمد رفیق کو گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے ٹینکر نمبرTUC-902 میں چھپایا گیا غیر قانونی 40000لیٹر ایرانی ڈیزل بر آمد کرلیا گیا۔ گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف مسیح کو گرفتارکیا۔ملزم جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔7ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس جبکہ ایک ملزم کو کسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔