نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہو رکا انتباہ

 
0
985

لا ہور ،دسمبر 28 (ٹی این ایس):کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور ایڈیشنل آئی جی کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔نیو ایئر نائٹ کے موقع پر کسی قسم کی ہلڑ بازی اور آتش بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کئے جائینگے۔ نیوایئر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ نیو ایئر نائٹ پر 12 ہزار سے زائداہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔شہر میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نیو ائیر نائٹ کی سکیورٹی کے حوالہ سے انتہائی اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان، ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین مسعود، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، ایس ایس پی ڈسپلن طارق عزیز، قائمقام سی ٹی او لاہور سردار آصف،تمام آپریشنز و انویسٹی گیشن، سکیورٹی ڈویژن اور ٹریفک ایس پیز کے علاوہ ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہر، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر اور ایس پی موبائلز فیصل شہزاد نے شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے مربوط ٹریفک پلان مرتب کیا جائے۔ شہری خوشی کے موقع پر ون ویلنگ، ہلڑ بازی، آتش بازی، پتنگ بازی یا ہوائی فائرنگ کر کے اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے بچائیں۔ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر شہر کے تمام تفریحی مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی جائے۔ شہری نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔