قائد اعظم میوزیم کے سامنے دھنسنے والی لائن کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری

 
0
788

کراچی ،دسمبر 28 (ٹی این ایس): شاہراہ فیصل پر قائد اعظم میوزیم کے سامنے دھنسنے والی لائن کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ہیوی پمپس کی مدد سے متاثرہ لائن میں جمع پانی متبادل لائن میں منتقل کرکے قریبی علاقوں میں ہونے والے سیوریج اوورفلو پر قابو پالیا گیا ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے منگل کو رات گئے اور بدھ کی دوپہر متاثرہ لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کیا اور موجود انجینئروں سے معلومات حاصل کیں،کارساز روڈ ،اسٹیڈیم روڈ اور نیا آباد لیاری میں متاثرہ لائن کی مرمت ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے فراہمی ونکاسی آب کی شکایات پر فوری قابو پالیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر قائد اعظم میوزیم کے سامنے دھنسے والی لائن کی تبدیلی کا کام مستقل بنیادوں پر رات دن جاری ہے ، واٹربورڈ کے عملے نے منگل کو رات گئے لائن دھنسنے کے باعث قریبی علاقوں میں ہونے والے اوورفلو کے خاتمہ کیلئے متاثرہ لائن سے بہنے والے پانی کو ہیوی پمپس کے ذریعے متبادل لائن سے بہانے کا دقت طلب عمل مکمل کرلیا ،جس کے باعث اووفلو کا شکارتقریباً تمام علاقوں میں اوورفلو کی شکایات کا خاتمہ ہوگیا ہے اور صورتحال معمول پر آگئی ہے،یاد رہے کہ قائداعظم میوزیم کے سامنے لائن دھنسنے کے باعث صدر کے مختلف علاقوں میں اووفلو کی شکایات سے لائن کی تبدیلی کا کام متاثر ہورہاتھا جس پر قابو پانے کیلئے واٹربورڈ کے انجینئروں اور عملے نے ہیوی پمپس لگا کر سیوریج کے پانی کے بہاؤ کو متبادل لائن میں منتقل کردیا ہے ، اس کے باعث اب دھنسنے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے منگل کو رات گئے اور بدھ کی دوپہر سیوریج اوورفلو سے متاثرہ علاقوں اور دھنسے والی لائن کے مقام کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ،امید ہے کہ دھنسنے والی لائن کی تبدیلی کا عمل ایک روز میں مکمل کرلیا جائے گا ۔
دریں اثنابدھ کی صبح راجہغظنفر علی روڈ پر سڑک دھنسنے کی اطلاع پر واٹربورڈ کے عملے نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور وہاں سے گزرنے والی سیوریج لائن کو نقصان پہنچنے کے خدشہ کا جائزہ لیا تاہم لائن کے دھنسنے کے شواہد نہیں ملے ہیں ،واضح رہے کہ متاثرہ مقام کے قریب سے واٹربورڈ کی سیوریج لائن گزررہی ہے لیکن 22 سے 25 فٹ گہرائی میں ہونے کے باعث ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں ہے، مزید برآں واٹربورڈ کے عملے نے قاسم عمر پل کارساز کے قریب فراہمی آب کی 33 انچ قطر کی رائزنگ مین کا کالر سرکنے کی اطلاع پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ لائن کی چند گھنٹوں میں مرمت کرکے پانی کی فراہمی بحال رکھی ،ٹائم میڈیکو اسٹیڈیم روڈ پر اوورفلو کو فوری طور پر ختم کردیا گیا ہے،اس مقام پر سیوریج لائن اور مین ہولز میں کچرا بھر جانے کے باعث گٹر کا پانی سڑک پر آگیا تھا جسے صاف کرکے رواں کردیا گیا ہے ،لیاری نیاآباد میں ٹوٹنے والی 8 انچ قطر کی پانی کی لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر بدھ کی صبح مکمل کرلیاگیا ، جس کے بعد فوری طور پر پانی کی فراہمی شروع کردی گئی،زیرزمین مذکورہ لائن ٹوٹنے کے باعث پینے کے پانی میں سیوریج کے پانی کی آمیزش کی شکایات موصول ہورہی تھیں ۔