نیوانارکلی: دوکانوں میں چوری کی واردات کرنے والا 2 رکنی گروہ گرفتار

 
0
376

لاہور،دسمبر 28 (ٹی این ایس):نیوانارکلی پولیس نے بازار کی دوکانوں میں چوری کی واردات کرنے والا 2 رکنی گروہ کوگرفتارکر کے ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے اور نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو انارکلی پولیس نے کاروائی کر کے دکانوں میں چوری کی وارداتیں کرنے والے کاروائی کرتے ملزمان آدم خان اور بہادر خان کو گرفتار کر کے 1لاکھ 25 ہزار کے ملبوسات , 60ہزار نقدی اور 2موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش مزید 10 وارداتوں کا انکشاف کیاہے ۔