حیدر آباد:موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار ،چوری شدہ 7 موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں

 
0
1292

حیدرآباد،دسمبر 28 (ٹی این ایس):حالی روڈ پولیس نے شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کرنے والے گینگ کے خلاف کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ 7 موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او حالی روڈ ن پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حالی روڈ پولیس نے مخفی اطلاع پر امریکن کوارٹر کے علاقے میں چھاپہ مار کر موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث گینگ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار سکندر عرف سلامو اور بلاول کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمان اب تک درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں ، ملزمان کے قبضے سے ابتدائی طور چوری شدہ 7 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکل 5 سے 7 ہزار میں فروخت کرتے تھے ، ملزمان کے خلاف حالی روڈ تھانہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔