موسمِ سرما کی چھٹیاں،جامعہ سندھ اور اس کے کیمپسزکے تدریسی شعبے کل23 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے

 
0
351

حیدرآباد،دسمبر 22 (ٹی این ایس):جامعہ سندھ جامشورو کے رجسٹرار کی طرف سے جاری کردہ سرکیولر کے مطابق جامعہ سندھ اور اس کے کیمپسزکے تدریسی شعبے موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے 23 تا 31 دسمبر 2017ء تک بند رہیں گے، اس دوران تدریسی شعبوں میں تعینات انتظامی عملہ جس میں کمپیوٹر پروگرامرز، سپرنٹنڈنٹس، کمپیوٹر آپریٹرز، انٹرنیٹ آپریٹرز، ڈیٹا انٹری اپریٹرز، اسسٹنٹس، کلرکس، لیبارٹری اسسٹنٹس، لیبارٹری اٹینڈنٹ اور چپراسی وغیرہ شامل ہیں، وہ چھٹیوں کے دوران حسب معمول اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔سرکیولر کے مطابق تدریسی شعبوں کے سربراہان ہفتے میں دو دن ( پیر اور منگل) جبکہ فیکلٹیز کے ڈین صاحبان حسب معمول اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے، ترجمان کے مطابق جامعہ سندھ اور اس کے تمام کیمپسز کے تدریسی شعبے پیر یکم جنوری 2018ء سے دوبارہ کھل جائیں گے۔