عمران خان کی پہچان ایک سازشی مہرے کی ہے،ریاست، جمہوریت اور حکومت کیخلاف ایک نئی سازش تیار ہورہی ہے ‘مریم نوا ز کا ٹوئٹر

 
0
358

لاہو ر،دسمبر 27 (ٹی این ایس): سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پہچان ایک سازشی مہرے کی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مریم نوا ز نے کہاکہ طاہر القادری اور عمران خان کا ساتھ بیٹھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست، جمہوریت اور حکومت کیخلاف ایک نئی سازش تیار ہو رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی اس سے بڑی ناکامی اور کیا ہو گی کہ اس کی پہچان ایک سیاسی اور جمہوری رہنما کی بجائے ایک سازشی اور مہرے کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سازشی مہروں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں، ان کو صرف سازش کے تحت انتشار کیلئے اکھٹا کیا جاتا ہے۔ لوگوں کو سب سمجھ ہے۔