ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں جلد اتحاد ہو جائیگا ٗ سعید غنی

 
0
820

کراچی دسمبر 28(ٹی این ایس) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان میں اتحاد ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا۔سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں بھرپور دھاندلی کرکے سیٹیں لی جاتی تھیں، سب کو پتا ہے کہ ایم کیو ایم کس طرح اکثریت حاصل کرتی تھی، مگر اس بار ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ایس پی اور ایم کیوایم پاکستان میں اتحاد ہوگا، لیکن جس طرح پہلے انتخابات میں نتائج تبدیل کیے جاتے تھے، 2018 میں ایسا نہیں ہوگا، اس بار دھاندلی ممکن نہیں۔سعید غنی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ماضی جیسا ماحول نہیں ہوگا، انھوں نے دعوی کیا اگلے انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی سے اکثریت حاصل کرے گی اور ایم کیو ایم پاکستان کو اپنی کئی سیٹوں سے محروم ہونا پڑے گا۔