اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں او آئی سی کی قرار داد کا کثرت رائے سے پاس ہونا خوش آئند ہے‘ اشرف آصف جلالی

 
0
477

لاہور دسمبر 28(ٹی این ایس) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں او آئی سی کی قرار داد کا کثرت رائے سے پاس ہونا خوش آئند ہے،دنیا بھر کے 122ممالک کی روہنگیا مسلمانوں کے حق میں اٹھنے والی آواز پر اقوام متحدہ کو میانمار کے خلاف فی الفور کاروئی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بنگلہ دیش میں موجود 7لاکھ کے قریب روہنگیا مہاجرین کو میانمار میں آبا دکرنے اور مسلمانوں کی مساجد،مدارس اور جلائے گئے گھروں کا معاوضہ مسلمانوں کو دلوانے کے ساتھ مسلمانوں کے قاتلوں کٹہرے میں لائے۔بصورت دیگرمیانمار میں شدید اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں۔مناسب غذا اور طبی سہولیات کے بغیر شدید سردی میں روہنگیا مسلمان کائنات میں سخت ترین زندگی گزار رہے ہیں۔او آئی سی میں شامل ممالک کو بھی اپنی قرار داد کی منظوری کے بعد اس پر عملدرامد کروانے کیلئے دباؤبڑھانا ہوگا۔