ماسٹر پلان کے تحت اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت،ترقیاتی کاموں کیلئے 26رکنی کمیٹی تشکیل

 
0
380

لاہور دسمبر 28(ٹی این ایس) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ماسٹر پلان کے تحت اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت اورترقیاتی کاموں کے لیے 26رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے،لاہور سمیت دیگر شہروں سے اربوں روپے کی پراپرٹی واگزار کروائی گئی ہے جس سے ریونیوبڑھا ہے اور بورڈ خسارے سے نکل کر منافع بخش بن چکا ہے،مندروں اور گورودواروں کی تزئین و آرائش پر کروڑوں خرچ کئے گئے ہیں جس سے اقلیتوں کے اعتمادمیں اضافہ ہوا ہے۔۔چیئرمین بورڈنے یہ باتیں متروکہ وقف املاک آفس ڈسٹرکٹ ساہیوال میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ساہیوال محمد سلیم گوندل و دیگر افسران موجود تھے،

چیئرمین بورڈ نے مزید بتایا کہ بورڈ نے ننکانہ،لاہور،کراچی،سرگودھا،فیصل آباد،راولپنڈی و دیگر شہروں میں اربوں کی پراپرٹی واگزار کروائی ہے،جو با اثر قبضہ گرپوں کے پاس تھی،انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی عبات گاہوں کی کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں۔انہوں ساہوال میں سوڑی گلی کے قریب مندر کو سکھوں کے گورودوارہ کا درجہ دینے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے مندر کی حیثیت کو بحال کردیا،انہوں نے کہا کہ مندر سے ملحقہ 12مرلہ مارکیٹ کی اراضی پر ڈویلپمنٹ کی اجازت دی گئی ہے۔جہاں پر شاپنگ پلازہ بنایا جائے گا،انہوں نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ساہیوال کوحکم دیا کہ مور والا چوک میں میونسپل کمیٹی کے سکول کی جگہ کافوری قبضہ واپس کیا جائے۔