اسلام آباد کرائم ڈائری، مختلف تھانوں میں آج(جمعرات کو) 19 شکایات درج ہوئیں

 
0
808

اسلام آباد، دسمبر 28 (ٹی این ایس):  دارالحکومت کے مختلف تھانوں کی حدود میں آج 19 شکایات درج ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر فراڈ اور دھوکہ دھی پر مبنی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی  روزمرہ کرائم ڈائری کے مطابق جمعرات 28 دسمبر کو دارالحکومت کے بارہ تھانوں میں 19 شکایات درج  کی گئی ہیں جن میں  بنی گالہ، شالیمار، کورال تھانوں میں  تین تین، کہسار میں دو اور بھارہ کہو، مارگلہ، کراچی کمپنی، آئی ایریا، نون، شہزاد ٹاؤن، کھنہ اور سہالہ میں ایک ایک شکائت  شامل ہے۔ ان میں سب سے زیادہ، چار سو نواسی ایف کے تحت چیک ڈس آنر ہونے  کی پانچ شکایات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ کوہسار میں  فرخ علی کے خلاف طارق نامی شہری نے شکائت درج کراتے ہوئے کہا کہ اسکی بہو نے ملزم سے سونے کا ہار بنوانے کے لیے رقم دی تھی تاہم اس نے نقلی ہار بنواکر پیسے غبن کئے،کوہسار ہی میں فواد شریف کی طرف سے درج شکائت میں الزام عائد کیا گیا کہ کاروباری لین دین کے ضمن میں یاسر ولید نامی شہری  نے انھیں  2 کروڈ 80 لاکھ کے چیک دئے تھے جو ڈس آنر ہوئے۔

بارہ کہو تھانے میں  ارشد محمود نامی شہری کی طرف سے درج شکائت  کے مطابق گاڑی کے لین دین کے سلسلہ میں سہیل بلال نامی ملزم تین لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہوئے۔

بنی گالہ تھانے میں درج ایک شکائت میں  مدعی عبدالرشید نے   کہا ہے کہ نامعلوم افراد نے اسکے گھر سے لیپ ٹاپ اور ایک موبائل چوری کر لیا۔ اسی تھانے میں  محمد نعیم کی طرف سے درج ایک ا ور درخواست میں کہا گیا ہے  کہ فضل شاہ سمیت 20 افراد نے  شمین کے تنازعہ پر حویلی میں گھس کر  دیوار گرادی،ہوئی فائرنگ کی اور دھمکیاں دیں۔ تھانہ بنی گالہ میں ہی درج تیسری شکایت میں  مدعی پرویز اختر نے شکایت کی ہے کہ  محمد زبیر اور دیگر ملزمان نے اسکی بیٹی کو زناء کی خاطر اغواء کیا۔

تھانہ شالیمار میں عبدالوہاب، اور مہر علی نے بالترتیب موٹر سائیکل کی چوری، 10 لاکھ کا چیک ڈس آنر ہونے کی شکایات درج کی ہیں جبکہ اسی تھانہ سے وابستہ اے ایس آئی جاوئد اقبال نےگلریز مسیح کے خلاف اسکی گاڑی سے  شراب برآمد ہونے کی رپورٹ درج کرالی ہے۔

تھانہ کورال میں  دوکان سے موبائل خرید کر پیسے نہ دینے ، گاڑی سے ٹکر مارکر ایک شخص کو جانبحق کرنے اور گاڑی کے لین دین چیک ڈس آنر ہونے سے متعلق تین شکایات درج ہوئیں۔

مارگلہ تھانے میں چیک ڈس آنر ہونے، تھانہ کراچی کمپنی میں  خاتون کے اغواء، تھانہ نون میں  وہیکل لوڈر مشین کی بقایا رقم نہ دئے جانے، کھنہ میں نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ چھیننے پر مبنی شکایات درج کی گئی ہیں جبکہ سہالہ تھانہ میں پولیس نے اپنے طور پر ملزم صدام حسین سے روات کے علاقہ میں دوران گشت پستول برآمد کرنے کا کیس درج کر لیا ہے۔