دکی کوئلہ کان میں آگ : 7گھنٹے بعد پانچ کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا

 
0
341

کوئٹہ،دسمبر 29 (ٹی این ایس):ضلع دکی کے علاقے میں کوئلہ کان میں انجن میں آگ لگنے سے پانچ کان کنوں کو 7گھنٹے کے بعد کان سے زندہ نکال لیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کے روز دکی میں مقامی کو ئلہ کان میں انجن میں اگ لگنے سے کان کے اندر کام کرنے والے 5کان کنوں کو 7گھنٹے کے بعد کان سے زندہ نکال لیا گیا ۔

مزدوروں میں باری داد ولد مولا داد ،نیک محمد ولد مراد محمد ،اختر محمد ولد خان محمد ،عبداللہ ولد نور محمد ،شاہ محمد ولد خان محمد شامل ہیں تمام مزدوروں کو سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ۔