پرویز خٹک کاشبقدر میں کارحادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس

 
0
430

پشاور،دسمبر 29 (ٹی این ایس):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے شبقدر میں موٹر کارکے بلاک فیکٹری سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 کم عمر نوجوانوں جن میں صوبائی سیکرٹری کا بھانجا حمزہ بھی شامل تھا ،کی وفات پر انتہائی دُکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحومین کیلئے مغفرت کی دُعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔