پنجگور : نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص ازجاں دوسرا زخمی 

 
0
779

کوئٹہ ،دسمبر 29 (ٹی این ایس): ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پنجگور کے علاقے زامران میں نامعلو م مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص غوث بخش موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں یحی نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو فوری طورپر سول ہسپتال پنجگورپہنچادیا جہاں پر لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزید کاروائی لیویز کررہی ہیں۔