نوازشریف کل سعودی عرب روانہ ہونگے‘سرگودھا کا جلسہ کینسل کردیا

 
0
527

اسلام آباد ،دسمبر29(ٹی این ایس):سابق وزیراعظم نوازشریف متوقع طور پرہفتے کے روز سعودی عرب روانہ ہونگے جہاں ان کی سعودی راہنماﺅں سے ملاقات کا امکان ہے۔ نوازشریف کی ہفتے کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے ہی سے سعودی عرب میں موجود ہیں اور آج وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے گہرا تعلق ہے اور اسی سلسلے میں سعودی عرب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے خصوصی طیارہ بھی بھجوایا تھا جس سے دو روز قبل سعودی عرب پہنچے تھے جہاں کل انہوں نے ترکی کے وزیراعظم سمیت دیگر سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ نواز شریف کی سعودی روانگی کے باعث اتوار کو سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔