نیویارک میں پاکستان مخالف مہم :امریکی محکمہ خارجہ سے احتجاج

 
0
508

واشنگٹن ،دسمبر29(ٹی این ایس):نیویارک میں پاکستان مخالف مہم کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کا امریکی محکمہ خارجہ سے احتجاج کیا گیا۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے نیویارک میں ٹرانسپورٹ پر پاکستان مخالف مہم کےخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا، امریکہ پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ نیویارک میں جاری اس مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔چندماہ قبل برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی پاکستان مخالف مہم چلائی گئی ،بظاہریہ مہم انہی عناصرکے مکروہ مقاصدکاحصہ ہے۔پاکستانی سفارتخانے کے مطابق نیویارک میں پاکستان مخالف مہم بھی ماضی کی طرح ناکام ہوگی۔