فرانسیسی صدرکا ایرانی ہم منصب کو فون،جوہری ڈیل پر عملدرآمد جاری رکھنے کاعزم

 
0
302

پیرس مئی 10(ٹی این ایس)فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی پر زور دیا ہے کہ تہران حکومت عالمی جوہری ڈیل پر عمل پیرا رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے روحانی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ امریکا کی طرف سے اس ڈیل سے دستبرداری کے باوجود یورپی ممالک اس تاریخی معاہدے پر کاربند رہیں گے۔ ماکروں کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام فریق اس ڈیل کے مؤثر عملدرآمد اور علاقائی سطح پر استحکام کی خاطر مل کر کام کرتے رہیں گے۔