ڈورے مون کارٹون،بھارتی ڈراموں کی نمائش کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

 
0
365

لاہور دسمبر 29(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ڈورے مون کارٹون اور بھارتی ڈراموں کی نمائش کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا جبکہ اپنی دکانداری چمکانے کی خاطر کیبل آپریٹر اور پاکستانی ٹی وی چینلز پابندی کے باوجود ڈورے مون اور بھارتی ڈرامے چلا رہے ہیں جس سے بچوں پر منفی اثرات اور بھارتی ثقافت کی یلغار سے اسلامی اقدار متاثر ہو رہی ہیں لہذا پنجاب کے اس مقدس ایوان کی متفقہ رائے ہے کہ حکومت کیبل آپریٹرز اور پاکستانی ٹی وی چینلز کو ڈورے مون اور بھارتی ڈراموں پر لگی پابندی پر عمل درآمد کرائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی کرے۔