ہمیں پاک فوج پر فخرہے،ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کو بحرانوں سے نکالا‘پرویز ملک 

 
0
265

لاہور دسمبر 29(ٹی این ایس) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاک فوج پر ن لیگ سمیت پوری قوم کو فخر ہے،ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کو بحرانوں سے نکالا،آندھی ہو یا طوفان جنگ ہو یا سیلاب پاک فوج کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا،پوری قوم پاک فوج کے لیفٹ رائیت کھڑی ہے،ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوفزدہ ہیں اور انہیں2018ء میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے،لیگی قیادت کے ویژن کی وجہ سے پاکستان میں ہم مثبت انقلاب کیطرف بڑھ رہے ہیں جہاں غریب کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائیگا،لیگی قیادت نے اسی حوالے سے ایک انفراسٹرکچر تیارکرلیا ہے،جس پر عمل پیرا ہے اوراس کے اثرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ایم پی اے،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،تنویر ضیا بٹ،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنا چاہے واویلا کریں الیکشن2018ء میں ہی ہوں گے،ملک کے ہر ادارے کی تضحیک ان کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے،اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برس کے دوران حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے اور مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں اور فلاحی پروگراموں سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے۔ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر ٹیک آف کر چکا ہے اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت چین نے پاکستان میں 60 ارب ڈالر سے زائد کی بہت بڑی سرمایہ کاری کی ہے اور سی پیک سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ سی پیک 21 کروڑ پاکستانیوں کی خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے اور چین کی اس تاریخی سرمایہ کاری کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، سی پیک پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر بن چکاہے اور اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔