واہگہ بارڈر پرخصوصی تقریب،پاکستان رینجرز کا بھارتی بارڈر فورسز کو مٹھائی کا تحفہ

 
0
625

لاہور اگست14(ٹی این ایس) پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر واہگہ اٹاری سرحد پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر فورسز کو مٹھائی کا تحفہ دیا۔

یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب میں شرکت کےلئے شہریوں کی بڑی تعداد واہگہ پہنچی اور انتہائی جو ش و جذبے سے یہ دن منایا۔اس موقع پر سرحد پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔تقریب کے دوران پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارت کے سرحدی محافظوں کو مٹھائی پیش کی گئی۔

پاکستان 14 اگست 1947 کو دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا، جبکہ اس کے اگلے ہی روز بھارت کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی پاکستان رینجرز کو مٹھائی کا تحفہ دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر 30 سمندر حدودکی خلاف ورزی پر گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو گزشتہ روز جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا تھا جو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جا چکے ہیں۔