نوابزادہ گہرام بگٹی کی قیادت میں بوٹ ریلی ، قبائلی عمائدین سمیت ہزاروں افرادشریک

 
0
282

گوادر اگست14(ٹی این ایس)71ویں یوم آزاد ی کے پر مسرت موقع پر نیوی اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیراہتمام بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوی اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیراہتمام بوٹ ریلی کی قیادت نوابزادہ گہرام بگٹی نے کی۔بوٹ ریلی میں قبائلی عمائدین سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی۔نیوی اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیراہتمام بوٹ ریلی ملی جوش و خروش سے رواں دواں ہے جوسنگسیلہ موڑسے شروع ہوئی اورپاکستان چوک پراختتام پذیرہو گی۔