نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے آفس کا دورہ

 
0
110

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے آفس کا دورہ،ون ونڈو سیل کا معائنہ، شہریوں کے مسائل سنے
ڈی جی ایل ڈی اے کو شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہدایات دیں، ون ونڈو سیل پر خدمات کی فراہمی مزید بہتر انداز سے یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور22جون: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے آفس کا دورہ کیا- محسن نقوی نے ون ونڈو سیل کا معائنہ کیا، شہریوں کے مسائل سنے اورون ونڈو سیل میں شہریوں کی سہولت کے سسٹم کا جائزہ لیا-محسن نقوی نے ون ونڈو سیل میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور شکایات کے ازالے کے بارے دریافت کیا-وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہریوں سے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی سروسز پر فیڈ بیک لیااور کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کو شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں -وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر سروسز کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے اور درخواستوں کو ٹائم فریم کے اندر نمٹانے کی ہدایت کی-انہوں نے کہا کہ مزید بہتر انداز سے درخواست گزاروں کے مسائل حل کئے جائیں۔کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سیل کے بارے بریفنگ دی-