پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے پر اتفاق

 
0
543

اسلام آباددسمبر 29(ٹی این ایس) پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے پر اتفاق۔ذرائع کء مطابق پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں حدیبیہ نظر ثانی درخواست کے معاملے پر اتفاق رائے ہو چکا ہے دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماں میں غیر رسمی مشاورت ہوئی جس میں اکٹھے یا الگ الگ نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر غور کیا ہے پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق اس معاملے پر دونوں جماعتوں کا یکساں موقف ہے اور کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے، اس حوالے سے جلد فیصلہ ہو جائے گا، گڑھی خدا بخش جلسے میں اعتزاز احسن بھی اس بارے میں اشارہ دے چکے ہیں اور انہوں نے قانونی پہلو اٹھایا تھا کہ فوجداری مقدمہ کبھی بھی کھل سکتا ہے ذرائع کے مطابق اعتزاز کی تقریر سے پہلے آصف زرداری نے انہیں یہ بات کہنے کی خاص ہدایت بھی کی۔واضح رہے کہ رواں ماہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل مسترد کردی تھی۔