آصف علی زرداری کی طاہرالقادری سے ملاقات‘پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب

 
0
318

لاہوردسمبر 29(ٹی این ایس)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں خورشیدشاہ،قمرزمان کائرہ بھی آصف زرداری کے ہمراہ ہوں گے، ملاقات سے پہلے آصف زرداری نے پارٹی راہنما?ں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔آصف علی زرداری اپنے وفد کے ہمراہ آج شام منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹا?ن کے حوالے سے آئندہ حکمت عملی پر مشاورت اور30 دسمبر کی اے پی سی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے دو ہفتے قبل بھی لاہورمیں ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی تھی۔