وزیراعلیٰ بلوچستان پیکج کے تحت دو ماہ قبل کروڑوں روپے سے تعمیر ہونے والی تمبو کی لنک دوڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار 

 
0
259

ڈیرہ مراد جمالیی دسمبر 29(ٹی این ایس)وزیراعلیٰ بلوچستان پیکج کے تحت دو ماہ قبل کروڑوں روپے سے تعمیر ہونے والی تمبو کی لنک دوڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی بی اینڈ آر نے دوبارہ مرمتی کام کا آغاز کردیا عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ناقص میڑیل کے استعمال سے کروڑوں روپے کے ضیائع ہونے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان پیکج کے تحت پروجیکٹ ڈائر یکٹر کمشنر نصیرآباد کی نگرانی میں بی اینڈ آر کی جانب سے دو ماہ قبل کروڑوں روپے سے تعمیر ہونے والی تمبو کی لنک دوڑ باری شاخ اور وزیراعلی بلوچستان کے نام سے منسوب دیہات کے قریب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے بی اینڈ آر نے دوبارہ مرمتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے تمبو لنک رود میں ناقص میڑیل کے استعمال پر عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ناقص میڑیل کے استعمال کرنے پر ٹھیکدار کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیکج کے کروڑوں روپے کے ضیائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔