ایم ایم اے کی بحالی سے مغربی گماشتے خائف ہیں دینی جماعتیں ملک وملت کی نمائندگی کرتی ہیں،قاری یوسف

 
0
805

کراچی دسمبر 29(ٹی این ایس)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور بٹگرام سے قومی اسمبلی کے ممبرشیخ الحدیث مولانا قاری محمد یوسف نے کہا ہیکہ دینی جماعتیں ملک کی نظریاتی سرحدات کی محافظ ہیں ان کی ایوان میں نمائندگی سے سیکولر قوتوں کے عزائم خاک میں مل جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی رہنماء مولانا ڈاکٹر نصیرالدین سواتی کی رہائشگاہ متصل جامعہ اسلامیہ محمودیہ نئی سبزی منڈی میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سرپرست مولانا عبدالکریم عابد،مولانا احسان اللہ ٹکروی،قاضی فخرالحسن،مفتی عبدالحق عثمانی،مولانا اقبال اللہ ہزاروی،بابرقمرعالم،اکبر شاہ ہاشمی،حافظ محمدنعیم،مولانا عبداللہ محسن (افریقہ) مولاناسلیم اللہ ترکئی،قاری فیض الرحمن عابد،مولانالطیف اللہ برکی،مولانا خیرالحق ابرار،حاجی عزیز الرحمن دیشانی،قاری خطیب شاہ،مولانا فاروق خلیل،ڈاکٹرعنایت اللہ سواتی،مولانا یوسف عالم،مفتی عاصم کریم،قاری کفایت اللہ سواتی،محمد شریف گبول،ضیاء سواتی،مفتی کفایت اللہ،محمدسمیع سواتی،مولانا نعیم اللہ، قاری طلحہ زبیر سواتی،عطاء دیشانی،محمدیٰسین مہمند ودیگر بھی موجود تھے،ایم این اے قاری محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی ایک بار پھر بحالی سے مغربی گماشتے خائف ہیں وہ نہیں چاہتے کہ وطن عزیز کی نظریاتی سرحدات کی محافظ جماعتیں ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں اس لئے ہرذی شعور پاکستانی اس اتحاد کو سپورٹ کرے تاکہ دینی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے ایوان میں بھرپور نمائندگی کرسکے،انہوں نے کہ وطن عزیز اسلام کے نام پر بنا لیکن آج تک محب وطن دینی جماعتوں کو مناسب نمائندگی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ہمیشہ اسلامی قانون سازی میں بڑی رکاوٹوں کا سامنارہا ہے،قاری محمد یوسف نے کراچی میں مقیم اقوام ہزارہ، بٹگرام آلائی پر زور دیا کہ وہ شہر قائد کی تعمیر وترقی اورامن و خوشحالی کیلئے متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماء اسلام کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ملک کے معاشی حب کراچی کودرپیش مسائل کے انبار سے نکالا جا سکے،انہوں نے ہزارہ موٹروے کی تعمیر کواقتصادی راہداری سی پیک کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور حکومت کی سفارشات سے سی پیک منصوبہ میں پورے ملک کو نمائندگی مل رہی ہے ہزارہ موٹروے سے ہزارہ ڈویژن کی تقدیر بدل جائے گی،قاری محمد یوسف نے کہاکہ فاٹا کے مسئلے کا آسان حل یہ ہیکہ قبائل کی تمام ایجنسیزکے عوام سے ان کی رائے پوچھ لی جائے کہ وہ اپنا مستقبل کیسا دیکھنا چاہتے ہیں جے یوآئی موقع پرستوں کو فاٹا پرکسی ناگہانی فیصلے کا تسلط نہیں ہونے دے گی،اس موقع پر ڈاکٹرنصیر الدین سواتی نے قاری محمد یوسف کی بطور ایم این اے آلائی بٹگرام کے تعمیر وترقی کیلئے نمایاں خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قابل فخر بات ہیکہ قاری محمد یوسف درویش صفت ممبر قومی اسمبلی ہیں ان کی پارلیمانی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔