کراچی 10 نومبر 2021 (ٹی این ایس): کراچی کے علاقے ملیر کورٹ میں پیشی پر آئے ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عدالت میں آنے والے عبداللہ نامی ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنا کاٹ لیا۔ نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کو شاہ لطیف تھانے سے ریمانڈ کے لیے عدالت لایا گیا تھا.
وکلا کے مطابق ملزم نے واش روم میں جاکر تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹا جسے وکلاء کی مداخلت کے بعد اسپتال لے جایا گیا۔