شادی کے بعد بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہوں، پریانکا

 
0
1063

نئی دہلی دسمبر 30(ٹی این ایس): بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کے حوالے سے انتہائی تہلکہ خیز بات کہہ ڈالی، انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں لیکن اس میں ایک رکاوٹ حائل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑانے حال ہی میں ایک مقامی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں پسندیدہ اداکاروں کو نوازنے جیسے مسائل، نسل پرستی، دپیکا پڈوکون کی فلم’پدماوتی‘کے تنازعیاور اپنی شادی کے بارے میں بات کی۔ پریانکا چوپڑا مقبول اور کامیاب اداکارہ ہونے کے باوجود ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے ہنستے کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور شادی کرکے بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں۔